ممبئی، 16مارچ (یو این آئی) عالمی سطح پر مثبت اشاروں کے ساتھ ہی گھریلو سطح پر ہوئی چوطرفہ خریداری کی بدولت آج شیئر بازار میں طوفانی تیزی درج کی گئی جس سے سینسیکس اور نفٹی میں 1.85فیصد سے زیادہ کی تیزی رہی ہے اور اس سے سرمایہ کاروں نے 4.56لاکھ کروڑ ورپے سے زیادہ کی کمائی کی۔
بی ایس ای کا 30شیئروں والا انڈیکس سنسیکس 1039.80پوائنٹ کی سبقت کے ساتھ 56816.65پوائنٹ پر نیشنل اسٹاک ایکسچنج (این ایس ای) کا نفٹی 312.35پوائنٹ اچھل کر 16975.35پوائنٹ پر رہا۔ اس دوران چھوٹی اور درمیانہ کمپنیوں میں بھی خریداری ہوئی جس سے بی ایس ای کا مڈکیپ1.80فیصد بڑھ
کر 23572.74پوائنٹ پر اور اسمال کیپ 1.47فیصد چڑھ کر 27383.82 پوائنٹ پر رہا۔
اس تیزی سے بی ایس ای کا مارکٹ کیپٹل گزشتہ روز کے 25166630.06کروڑ روپے کے مقابلہ میں 456878.40کروڑ روپے کی سبقت کے ساتھ 25623508.46کروڑ پر پہنچ گیا۔ اس طرح سے سرمایہ کاروں نے 4.56لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی۔
بی ایس ای میں شامل تمام گروپوں میں تیزی رہی جس میں ریلٹی میں سب سے زیادہ 3.66فیصد اور ہیلتھ کیئر میں سب سے کم 0.72فیصد کی تیزی رہی۔ بی ایس ای میں کل ملاکر 3534کمپنیوں میں کاروبار ہوا جن میں سے 2265ہرے نشان میں اور 1168لال نشان میں رہیں جبکہ 101میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔