ممبئی، 14 فروری (یو این آئی) روس اور یوکرین کے درمیان بڑھتی کشیدگی کی وجہ سے پیدا ہونے والے بحران کا اثر آج عالمی بازار پر نظر آیا جس سے گھریلو شیئر بازار میں بھی کہرام مچ گیا، سینسیکس پانچ اور ساڑھے پانچ مہینےکی نچلی سطح 56405.84 پوائنٹس اور نفٹی 16842.80 پوائنٹس پر آگیا۔
بی ایس ای کا 30 حصص والا سینسری انڈیکس سینسیکس
فروخت کے دباؤ میں 1747.08 پوائنٹس گر کر 56405.84 پوائنٹس پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 531.95 پوائنٹس گر کر 16842.80 پوائنٹس پر آگیا۔
بی ایس ای کی بڑی کمپنیوں کے ساتھ ساتھ چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں بھی زبردست فروخت ہوئی جس کی وجہ سے بی ایس ای مڈ کیپ 3.51 فیصد گر کر 23398.52 پوائنٹس اور اسمال کیپ 4.51 فیصد گر کر 27501.30 پوائنٹس پر آگیا۔