نئی دہلی،7 مئی ( یواین آئی) آیورویدک اور ہربل جڑی بوٹیوں کی خوبصورتی سے متعلق مصنوعات تیار کرنے والی شہناز حسین گروپ نے کورونا وبا سے لڑنے کے لئے ایک مائسچرائزنگ ہینڈ سینی ٹائزر مارکیٹ میں اتار ہے ، جس کے بار بار استعمال سے ہاتھوں کی خشکی ختم نہیں ہوتی ہے کمپنی کی صدر اور منیجنگ ڈائریکٹر شہناز حسین نے آج یہاں بتایا کہ اس الکحل پر مبنی ہینڈ سینیٹائزر کو روڑکی (اتراکھنڈ) پلانٹ میں تیار کیا جارہا ہے ، جہاں اس وقت بین الاقوامی مارکیٹ
کے لئے ہربل کاسمیٹکس تیار کیا جاتا ہے۔
شہناز حسین نے کہا کہ اس 70 فیصد آئوسو پروپل الکحل پر مبنی ہینڈ سینی ٹائزر کو لیموں ، نیم ، عرق گلاب ، ٹی ٹری جیسے قدرتی اور جراثیم کش اجزاء سے تیا ر کیا گیا ہے تاکہ اس کے بار بار استعمال کے بعد بھی اسے جلد میں نمی اور ملائم کو برقرار رکھا جاسکے۔
اس ہینڈ سینی ٹائزر کے استعمال سے ہاتھوں میں روکھا پن یا چپچپاہٹ نہیں آتا ہے اور یہ کورونا وائرس سے 99 اعشاریہ نو نو فیصد تحفط فراہم کرتا ہے۔