: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی، 09 اکتوبر (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ جمعرات کو یہاں صنعت و تجارت کی تنظیم پی ایچ ڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے 119ویں سالانہ کنونشن سے بطور مہمان خصوصی خطاب کریں گے۔
وزارت داخلہ نے آج بتایا کہ اس سالانہ اجلاس کا مرکزی موضوع اترقی یافتہ ہندوستان
2047: ترقی کے
عروج کی طرف بڑھنا ہے۔ وزیر اعظم نے سال 2047 تک ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے کا عہد کیا ہے اور پورا ملک لگن اور جد وجہد کے ساتھ اس سمت میں تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔ ہندوستان آج دنیا کی سب سے بڑی پانچ معیشتوں میں شامل ہو گیا ہے اور وزیر اعظم کی قیادت میں دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بننے کی طرف بڑھ رہا ہے۔