ممبئی، یکم جولائی (یو این آئی) ایشیائی بازاروں سے ملے منفی اشاروں کے درمیان گھریلو شیئر بازار آج تقریباً پورے دن دباؤ میں تھا اور بی ایس ای کا 30 شیئر والا سنسیری انڈیکس سینسیکس 164 پوائنٹس سے زیادہ کمزور ہو کر ایک
ہفتے سے زیادہ کی نچلی سطح پر بند ہوا۔
سینسیکس شروعاتی تیزی میں کھلا لیکن اس کے بعد تقریباً پورے دن لال نشان میں تھا۔
بالآخر 164.11 پوائنٹس یعنی 0.31 فیصد کمزور ہو کر 23 جون کے بعد نچلی سطح 52318.60 پوائنٹس پر آ گیا۔