ممبئی، 09 اپریل (یو این آئی) بینکنگ اورمالیاتی کمپنیوں کے ساتھ ہی ریلائنس انڈسٹریز جیسی بڑی کمپنیوں کے دباؤ میں گھریلو شیئر بازار آج نقصان میں رہے۔
بی ایس ای کا 30 شیئر والا سینسری انڈیکس
سینسیکس 154.89 پوائنٹس یعنی 0.31 فیصد کمزور ہو کر 49591.32 پوائنٹس پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 38.95 پوائنٹس یعنی 0.26 فیصد کمزور ہو کر 14834.85 پوائنٹس پر بند ہوا۔
مسلسل تین دن اضافے کے بعد بازار میں نقصان دیکھا گیا ہے۔