ممبئی، 5 جولائی (یواین آئی) کووڈ-19 کی ٹیکہ کاری کی بڑھتی رفتار اور کمپنیوں کے اچھے سہ ماہی نتائج کی امیدپر گھریلو شیئربازاروں میں پیر کے روز زبردست تیزی رہی اوردوپہر تک سنسیکس میں تقریباً 400 پوائنٹس اورنفٹی
میںتقریباً 100 پوائنٹس کااضافہ ہوا۔
بی ایس ای کا 30حصص والاحساس انڈیکس سنسیکس 198.22 پوائنٹس کے اضافے سے 52682.89 پوائنٹس پر کھلا اوردوپہر تک 52871.29 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
گزشتہ کاروباری دن یہ 52484.67 پوائنتس پر بند ہواتھا۔