ممبئی، 6 جولائی (یو این آئی) ایشیائی بازار میں آنے والے اشارے کے درمیان، یورپی مارکیٹ میں مضبوط رجحانات کے ساتھ ساتھ گھریلو سطح پر آٹو، آئی ٹی، ٹیک اور کنزیومر گڈز گروپ کمپنیوں کی زبردست خریداری نے گراوٹ سے ابرتے ہوئے اسٹاک مارکیٹ کو تیزی پربحال
کریا۔
بی ایس ای کا 30 شیئروں والا حساس انڈیکس سینسیکس 616.62 پوائنٹس بڑھ کر 53750.97 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 178.95 پوائنٹس بڑھ کر 15989.80 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
اس دوران درمیانی کمپنیوں میں زبردست اضافہ دیکھا گیا جبکہ چھوٹی کمپنیوں میں کچھ سستی دکھائی گئی۔