ممبئی، 22 دسمبر (یو این آئی) کمزور عالمی اشاروں کے ساتھ ہی گھریلو سطح پرچوطرفہ خریداری کی بنیاد پر اسٹاک مارکیٹ میں آج مسلسل دوسرے دن تیزی قائم رہی اس دوران سینسیکس 612 پوائنٹس اور نفٹی میں 185 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
بی ایس ای کا 30 حصص والاحساس انڈیکس سینسیکس 611.55 پوائنٹس بڑھ کر 569730.01 پوائنٹس پراور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 184.60 پوائنٹس بڑھ کر 16955.45 پر پہنچ گیا۔ بی ایس ای میں چھوٹی اور درمیانے درجے کی کمپنیوں میں بھی خریداری کا زوررہا، جس کی وجہ سے بی ایس ای کا مڈ کیپ 1.47 فیصد بڑھ کر 24395.10 پوائنٹس پراور
اسمال کیپ 1.66 فیصد بڑھ کر 28332.09 پوائنٹس پر رہا۔
بی ایس سی میں تمام گروپس سبز نشان میں رہے۔ اس دوران ریئلٹی میں سب سے زیادہ 2.93 فیصد، انڈسٹریل 2.04 فیصد، انرجی 2.02 فیصد اور سی جی میں 2.01 فیصدکی تیزی رہی۔ بی ایس ای میں کل 3446 کمپنیوں میں کاروبار ہوا، جن میں سے 2435 اضافے میں اور 905 گراوٹ میں رہیں جبکہ 106 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
عالمی سطح پر، جاپان کا نکیئی 0.16 فیصد، ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 0.57 فیصد اور جرمنی کا ڈیکس 0.02 فیصد کے اضافے میں رہاجبکہ چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.07 فیصد اور برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.12 فیصد کی گراوٹ میں رہا۔