ممبئی، یکم اپریل اپریل (یو این آئی) عالمی سطح پر تمام اہم سینسکس میں تیزی کے دم پر نئے مالی سال 2021-22 کے پہلے دن جمعرات کو گھریلو اسٹاک مارکیٹ میں دھات اور بینکاری کے شعبے کی کمپنیوں کی طرف سے بھاری خریداری ہوئی جس سے سینسیکس میں 521 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور نفٹی نے بھی 177 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا۔ تاہم ، گذشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں گراوٹ ہوئی
تھی۔
بی ایس ای سنیکس میں اس دوران 520.68 پوائنٹس کی تیزی سے سینسیکس نے 50 ہزار کا ہندسہ عبور کرتے ہوئے 50،029.83 پوائنٹس تک پہنچ گیا اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس سی) نفٹی بھی 176.65 پوائنٹس بڑھ کر 14،867.35 پر آگیا۔ دن کے آغاز سے ہی سینسیکس میں تیزی دیکھنے میں آئی ہے اور سینسیکس گذشتہ روز کے مقابلے میں 359 پوائنٹس کی بلندی پراور نفٹی نے بھی 108 پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ آغاز کیا۔