ممبئی، 10 جون (یو این آئی) بینکنگ اور فائنانس سیکٹر کی کمپنیوں میں خریداری سے گھریلو شیئر بازار دو دن کی گراوٹ سے ابھرنے میں آج کامیاب رہے اور بی ایس ای کا سینسیکس 358.83 پوائنٹس یعنی 0.96 فیصد
بڑھ کر 52300.47 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی بھی 102.40 پوائنٹس یعنی 0.65 فیصد بڑھ کر 15737.75 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
دونوں اہم انڈیکس پیر کے ریکارڈ سطح کے کافی قریب ہے۔