ممبئی، 23 نومبر (یو این آئی) دنیا بھر کی بیشتر اسٹاک مارکیٹوں کی جانب سے حاصل مضبوط اشاروں کے درمیان آکسفورڈ یونیورسٹی کے ذریعہ تیار کردہ کورونا ویکسین کے مثبت نتائج اور ریلائنس انڈسٹریز اور فیوچر گروپ کے مابین ہونے والے معاہدے کی باقاعدہ منظوری ملنے کی خبروں سے
پیر کو گھریلو اسٹاک مارکیٹ سبز نشان پر بند ہوئیں۔
بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس آج 194.90 پوائنٹس کے اضافے سے 44077.15 پوائنٹس پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 67.40 پوائنٹس کی برتری سسے12926.45 پر بند ہوا۔
سینسیکس آج تیزی کے ساتھ 44164.17 پوائنٹس پر کھلا۔