ممبئی، 08 دسمبر (یو این آئی) غیرملکی بازاروں سے موصول کمزور اشاروں اور ٹیلی کام گروپ میں گراوٹ کے مابین انرجی اور آئی ٹی کمپنیوں میں ہوئی خریداری کی بدولت منگل کے روز گھریلو شیئر بازار ہرے نشان میں بند ہوئے۔
بی ایس ای کا 30 شیئر والا سینسری انڈیکس سینسیکس 0.40 فیصد
یعنی 181.54 پوائنٹس بڑھ کر نئے ریکارڈ سطح 45,608.51 پوائنٹس پر اور نیشنل ایکسچینج کا نفٹی 37.20 پوائنٹس یعنی 0.28 فیصد کے اضافے میں 13,392.95 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کورونا ویکسین سے متعلق مثبت خبروں سے سرمایہ کاروں کا رجحان قائم رہا لیکن عالمی سطح پر جاری اتھل پتھل کا اثر بھی شیئر بازار پر پڑا۔