ممبئی، 12جنوری (یو این آئی) امریکی فیڈ ریزرو کے مہنگائی کو کنٹرول میں رکھنے کے اقدامات کرنے کی یقین دہانی سے عالمی بازار میں آئی تیزی کے درمیان مقامی سطح پر انفارمیشن ٹکنالوجی شعبہ کی بڑی کمپنیوں ٹی سی سی، انفوسس اور وپر کے جاری ہونے والے سہ ماہی نتائی کے مضبوط رہنے کی امید سے پرجوش سرمایہ کاروں کی چوطرفہ خریداری کی بدولت آج سنسیکس ڈھائی مہینہ بعد ایک بار پھر 61ہزار پوائنٹ کی
نفسیاتی سطح کو پار کرگیا۔
ٹی سی ایس، انفوسس اور وپرو کے رواں مالی سال کی تیسری سہ ماہی کے جاری ہونے والے نتائج کے مضبو ط رہنے کی امید سے گھریلو شیئر بازار میں بھی سرمایہ کاروں نے جم کر خریداری کی۔
اس کی بدولت بی ایس ای کا سنسیکس 533.15پوائنٹ کی چھلانگ لگاکر ڈھائی مہینہ بعد 61 ہزار پوائنٹ کے پار 61,150.04پراور نیشنل اسٹاک ایکسچنج (این ایس ای) کا نفٹی 156.60پوائنٹ اچھل کر 18,212.35پوائنٹ پر رہا۔