ممبئی، 29 اگست (یو این آئی) عالمی بازار میں ملے جلے رجحان کے درمیان توانائی، ایف ایم سی جی اور تیل و گیس سمیت دس گروپوں میں مقامی خرید کی وجہ سے سینسیکس لگاتار آٹھویں دن چڑھا اور پہلی بار 82 ہزار کو چھو گیا۔
بی ایس ای کے 30 حصص والے حساس
انڈیکس سینسیکس نے 349.05 پوائنٹس کی چھلانگ لگائی اور پہلی بار 82 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح کو عبور کر کے 82,134.61 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔ اسی طرح نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی بھی 99.60 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 25,151.95 پوائنٹس کی
بلند ترین سطح پر بند ہوا۔