ممبئی،8 مارچ (یو این آئی) روس-یوکرین کے بحران کی وجہ سے مسلسل چار دن کی گراوٹ سے ابھرتے ہوئےگھریلو سٹاک مارکیٹ آج برتری حاصل کرنے میں کامیاب رہی اوراس مدت کےدوران سینسیکس 581 پوائنٹس اور نفٹی 150 پوائنٹس تک چڑھ گیا۔
بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 581.34 پوائنٹس کے اضافے کے
ساتھ 53424.09 پوائنٹس اورنیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 150.30 پوائنٹس کے اضافہ کے ساتھ 16013.45 پرپہنچ گیا ۔
اس دوران چھوٹی اوردرمیانے درجے کی کمپنیوں میں خرید کا بھی زوررہا ، جس کی وجہ سے بی ایس ای مڈ کیپ 1.46 فیصد بڑھ کر 22431.02 پوائنٹس اورسمال کیپ 1.39 فیصد بڑھ کر 26021.90 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔