ممبئی، 5 جون (یو این آئی) بیرون ملک سے ملنے والے مثبت اشارے کے درمیان مضبوط سرمایہ کاری کے تصورکے طور پر گھریلو اسٹاک مارکیٹوں میں آج تیزی لوٹ آئی اور بی ایس ای کا سینسیکس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی تقریبا ایک فیصد بڑھ کر 12 ہفتے سے زیادہ کے سب سے زیادہ سطح پر پہنچ گئے۔
ایچ ڈی
ایف سی بینک، آئی سی آئی سی آئی بینک، اسٹیٹ بینک، ایل اینڈٹی اور بھارتی ایئر ٹیل جیسی قدآور کمپنیوں میں خریداری سے سنسیکس 306.54 پوائنٹس یعنی 0.90 فیصد چڑھ کر 34،287.24 پوائنٹس پر اور نفٹی 113.05 پوائنٹس یعنی 1.13 فیصد کی بلندی کے ساتھ 10142.15 پوائنٹس پر بند ہوا۔
دونوں بڑی سینکسوں کا یہ 11 مارچ کے بعد اعلی ترین سطح ہے۔