ممبئی 29 اکتوبر (یو این آئی) آن لائن مارکیٹ پلیس ایمیزون اور موبائل فون بنانے والی کمپنی ایپل کے کمزور سہ ماہی نتائج کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں مسلسل گراوٹ سے مایوس سرمایہ کاروں کی مقامی سطح پر چوطرفہ فروخت سے گھریلو شیئربازار میں آج دوسرے دن بھی ہلچل جاری رہی بی ایس ای کا تیس حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 677.77 پوائنٹس گر کر 59,306.93 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 185.60 پوائنٹس کاغوطہ لگاکر 17,671.65
پوائنٹس پر رہا۔ تاہم بڑی اور چھوٹی کمپنیوں کے برعکس درمیانے درجے کی کمپنیوں میں خریداری ہوئی۔ بی ایس ای کا اسمال کیپ 107.17 پوائنٹس گر کر 27،982.80 پررہا، جبکہ مڈ کیپ 41.44 پوائنٹس کے اضافے سے 25،277.72 پر پہنچ گیا۔
بی ایس ای پر کل 3399 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا۔ ان میں سے 1819 کی قیمتوں میں کمی جبکہ 1427 کی قیمتوں میں تیزی رہی جبکہ 153 کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح این ایس ای میں 32 کمپنیوں نے غوطہ لگایا جبکہ 18 میں اضافہ ہوا۔