ممبئی، 17 مئی (یو این آئی) چین میں کووڈ پابندیوں میں نرمی کئے جانے تیاریوں سے عالمی سطح پر مانگ بڑھنے کی امید کے پیش نظر غیر ملکی بازاروں میں آئی تیزی سے پرجوش سرمایہ کاروں کی مقامی سطح پر چوطرفہ خریداری کی وجہ سے آج شیئر بازار میں رونق رہی اور سینسیکس اور نفٹی ڈھائی فیصد سے زیادہ کی
تیزی پر رہے۔
بی ایس ای کا تیس شیئروں والا حساس انڈیکس سینسیکس 1344.63 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر پانچ دن بعد 54 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح کو عبور کرنے کے بعد 54318.47 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 417 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 16259.30 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح پر پہنچ گیا۔