ممبئی، 24 نومبر (یو این آئی) عالمی بازار میں ملے جلے رجحان کے درمیان ، مقامی سطح پر ایف ایم سی جی ، آئی ٹی، آئل اینڈ گیس اور ٹیک سمیت نو گروپوں میں فروخت کی وجہ سے آج دونوں بینچ مارک انڈیکس سینسیکس اور نفٹی گر گئے۔
بی ایس ای کا 30 حصص والا حساس انڈیکس سینسیکس 47.77
پوائنٹس گرکر 65970.04 پوائنٹس پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفسی 7.30 پوائنٹس گر کر 19794.70 رہ گیا۔ تاہم، بڑی کمپنیوں کے بر عکس، درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں تیزی رہی، جس کی وجہ سے بی ایس ای کا مڈ کیپ 0.13 فیصد بڑھ کر 33610.39 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.14 فیصد بڑھ کر 39807.29 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔