ممبئی، 26 اپریل (یو این آئی) اسٹاک مارکیٹ کی تیزی سے پرجوش سرکایہ کاروں کی مقامی سطح پر ہوئی چوطرفہ خریداری کی بدولت شیئربازار گزشتہ روز کی گراوٹ سے ابرتے ہوئے ایک فیصد سے زیادہ کی تیزی پر رہا بی ایس ای کا تیس حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 776.72 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 57 ہزار پوائنٹس کے نفسیاتی سطح کے پار57356.61 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 246.85 پوائنٹس مضبوط ہوکر17 ہزارپوائنٹس کے نفسیاتی سطح کے اوپر17200.80 پوائنٹس پرپہنچ
گیا۔
اسی طرح بڑی کمپنیوں کی طرح بی ایس ای کی چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں بھی خریدا ری ہوئی، جس سے بازارکو سہارا ملا۔ اس دوران مڈ کیپ 1.62 فیصد بڑھ کر 24,630.25 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.76 فیصد بڑھ کر 28,918.83 پوائنٹس پر رہا۔
اس دوران، بی ایس ای کے تمام 19 گروپس میں اضافہ رہا۔ سی ڈی جی ایس 1.81، توانائی 2.06، ایف ایم سی جی 1.72، فنانس 1.15، انڈسٹریلس 1.93، ٹیلی کام 1.20، یوٹیلٹیز 3.39، آٹو 2.80، کیپٹل گڈز 1.84، کنزیومر ڈیوربلز 2.22، تیل اورگیس 1.80، پاور3.63 اور ریئلٹی گروپ کے شیئر 3.48 فیصدبڑھے۔