ممبئی، 15 فروری (یو این آئی) روسی وزیر خارجہ کے یوکرین سے کشیدگی کو کم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھنے کے مشورے سے عالمی مارکیٹ میں واپس آئی تیزی سے پرجوش سرمایہ کاروں کی مقامی سطح پر کی گئی چوطرفہ خریداری کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ کاہنگامہ آج پرسکون ہوگیا اور سینسیکس و
نفٹی میں تین فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا۔
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے تجویز پیش کی کہ کشیدگی کم کرنے کے لیے ماسکو کوسفارتی کوششیں جاری رکھنا چاہیے۔
ساتھ ہی روس کی وزارت دفاع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یوکرین کی سرحد پر تعینات کچھ فوجی اپنے اڈوں پر واپس جا رہے ہیں۔