ممبئی،27 جولائی (یو این آئی) عالمی مارکیٹ میں ملے جلے رجحان کے درمیان مقامی کمپنیوں کے بہترسہ ماہی نتائج سے سرمایہ کاروں کے پرجوش آج مسلسل دو دن کی گراوٹ کے بعد، آئی ٹی، ٹیک ، ریئلٹی، ہیلتھ کیئر، آٹو سمیت اٹھارہ گروپوں میں خریداری کی وجہ سے ، اسٹارک
مارکیٹ میں تیزی سے واپسی ہوئی اور سینسیکس اور نفٹی تقریبا ایک فیصد کے اضافے پر رہے-
بی ایس ای کا30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 547.83 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 55816.32 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچیج کا نفٹی 157.95 پوائنٹس کی چھلانگ لگاکر 16641.80 پوائنٹس پر پہنچ گیا-