ممبئی، 18 مارچ (یو این آئی) عالمی سطح پر تمام اہم انڈیکس میں درج کیے گئے اضافے کے باجود انفارمیشن ٹیکنالوجی، بینکنگ سمیت ہیلتھ کیئر گروپ کی کمپنیوں میں شدید فروخت سے گھریلو سطح پر جمعرات کو شیئر بازار میں مسلسل پانچویں دن گراوٹ درج کی گئی۔ سنسیکس اور نفٹی میں گذشتہ ہفتے جمعہ کے روز سے ہی گراوٹ جاری ہے۔
سنسیکس جہاں 585.10 پوائنٹس کم ہو کر 49216.52 پوائنٹس پر بند ہوا‘ وہیں نفٹی بھی 163.45 پوائنٹس کم ہو کر 14557.85 پوائنٹس پر بند ہوا۔ حالانکہ دن کی شروعات میں اضافہ دیکھا گیا
اور گذشتہ روز کے مقابلے بی ایس ای کا سینسیکس 360 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 134 پوائنٹس کی اچھال کے ساتھ کھلا۔ سیشن کے دوران انفارمیشن ٹیکنالوجی، بینکنگ سمیت ہیلتھ کیئر گروپ کی کمپنیوں میں ہوئی فروخت سے سینسیکس اور نفٹی مسلسل پانچویں دن گراوٹ کے ساتھ بند ہوئے۔
اس دوران بڑی، درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں بھی شدید فروخت ہوئی جس سے بی ایس ای کا مڈکیپ 1.33 فیصد کم ہو کر 20 ہزار سے نیچے آتے ہوئے 19776.71 پوائنٹس اور اسمال کیپ 1.58 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 20386.16 پوائنٹس پر رہا۔