ممبئی، 13 جولائی (یو این آئی) غیر ملکی بازاروں میں ملے جلے رجحان کے درمیان مقامی سطح پر توانائی، مالیات، ٹیلی کام اور یوٹیلیٹیز سمیت بارہ گروپوں میں فروخت کی وجہ سے سینسکس اور نفٹی آج مسلسل تیسرے دن نیچے بند ہوئے۔
بی ایس ای کا 30 حصص پر مشتمل حساس انڈیکس سینسیکس 372.46 پوائنٹس گر کر 53,514.15
پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 91.65 سے 15,966.65 پوائنٹس گرکر 16 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح سے نیچے آگیا۔
تاہم، بی ایس ای ہیوی ویٹ کے برعکس، چھوٹی اور درمیانے درجے کی کمپنیوں میں خریداری ہوئی، جس کی وجہ سے مڈ کیپ 0.32 فیصد بڑھ کر 22,753.71 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.04 فیصد بڑھ کر 25,790.71 پوائنٹس پر پہنچ گئی۔