ممبئی 10 جولائی (یو این آئی) عالمی بازار کے ملے جلے رجحان کے درمیان مقامی سطح پر زیادہ قیمتوں پر منافع وصولی کے دباؤ میں آج شیئر بازار تقریباً نصف فیصد کی گراوٹ کے ساتھ بند
ہوا۔
بی ایس ای کا 30 شیئرز والا حساس انڈیکس سینسیکس 426.87 پوائنٹس یعنی 0.53 فیصد گرکر 79,924.77 پر آگیا۔ اسی طرح نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 108.75 پوائنٹس یعنی 0.45 فیصد گر کر 24,324.45 پوائنٹس پر بند ہوا۔