ممبئی، 08 اپریل (یو این آئی) عالمی سطح پر زیادہ تر اہم انڈیکس میں ہوئے اضافے کے ساتھ گھریلو سطح پر شیئر بازار کے سینسیکس اور نفٹی میں اضافہ درج کی گیا جس سے بی ایس ای کا 30 شیئر والا سینسری سینسیکس انڈیکس 84.45 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 49746.21 پوائنٹس پر بند ہوا اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 54.75 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 14873.80 پوائنٹس پر پہنچ گئی۔
اس دوران بڑی، درمیانی اور چھوٹی
کمپینوں میں ہوئی فروخت سے بی ایس ای کا مڈکیپ 124.53 پوائنٹس یعنی 0.60 فیصد بڑھ کر 20777.81 پوائنٹس پر اور اسمال کیپ بھی 156.17 پوائنٹس یعنی 0.73 فیصد کے اضافے کے ساتھ 21449.57 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
اس دوران کنزیومر ڈیوریبلس گروپ کی کمپنیوں میں 833.73 پوائنٹس یعنی 2.58 فیصد، دھات شعبے کی کمپنیوں میں 694.66 پوائنٹس یعنی 4.44 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا جبکہ بینکنگ سے متعلق کمپنیوں میں 227.09 پوائنٹس 0.61 فیصد گراوٹ درج کی گئی۔