ممبئی/12جولائی(ایجنسی) خام تیل کی قیمتوں میں زبردست کمی کے بعد مضبوط سرمایہ کاری معاوضے کی بدولت ممبئی اسٹاک مارکیٹ کا 30 حصص(شیٔر) والا حساس اشاریہ کاروبار کے دوران گزشتہ تمام ریکارڈکو توڑتا ہوا 343.13 پوائنٹس کی برتری کے ساتھ آج 36،609.06 پوائنٹس کے نئی چوٹی پر پہنچ گیا۔این ایس ای کا نفٹی بھی پانچ ماہ کے بعد 11،000 پوائنٹس کی نفسیاتی سطح کے پار 0.85 فیصد یعنی 92.85 پوائنٹس کی تیزی میں 11،047.15 پوائنٹس کو حاصل کرنےمیں کامیاب رہا۔اس سے پہلے 29 جنوری کو کاروبار کے دوران سنسیکس اب تک کے سب سے زیادہ سطح 36،443.98 پوائنٹس تک پہنچنے میں کامیاب رہا۔ حالانکہ اس دن اس کا بند سطح 36،283.25 پوائنٹس تھا۔
18px; text-align: start;">بدھ کو بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں تقریبا چھ فیصدکی کمی آنے کے بعد تیل کمپنیوں کے حصص(شیٔر) میں زبردست تیزی آئی ہے۔ ہندوستان خام تیل کی اپنی ضرورت کا ایک بہت بڑا حصہ درآمد کرتا ہے جس سے اس کی قیمتوں میں اچھال آنے کا اسٹاک مارکیٹ پر منفی اثر پڑتا ہے۔تیل اور گیس شعبے سمیت کئی شعبوں میں کاروبار کرنے والی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز کے حصص میں سب سے زیادہ 5.55 فیصد کی تیزی ریکارڈ کی گئی ہے۔
سینسیکس کی 30 میں سے 19 کمپنیاں سبز (گرین)نشان میں ہیں۔ نفٹی کی 50 میں سے 31 کمپنیوں میں تیزی ریکارڈ کی گئی ہے۔