ممبئی،22جون (یو این آئی) ایشیائی بازاروں سے مثبت اشاروں کی بدولت گھریلو شیئر بازار منگل کو شروعاتی کاروبار میں 53ہزار پوائنٹ کی سطح کو پار کرکے نئی بلندی کو چھونے کے بعد ریلائنس انڈسٹریز، ایشین پینٹس، ٹیک مہندرا اور ہندستان یونی لیور جیسی
کمپنیوں میں ہوئی فروخت کی وجہ سے آخر میں معمولی سبقت حاصل کرسکا۔
بی ایس ای کا 30شیئر وں والا انڈیکس سینسکیس 14.25پوائنٹ چڑھ کر 52588.71 پوائنٹ پر رہا۔
اس دوران نیشنل اسٹاک ایکسچنج (این ایس ای) کا نفٹی 26.30پوائنٹ بڑھ کر 15772.80پوائنٹ پر رہا۔