ممبئی، 26 مارچ (یو این آئی) کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے 21 روزہ لاک ڈاؤن کے اعلان کے بعد دوسرے دن شیئر بازار میں تیزی رہی اور اس دوران سنسیکس پھر سے 30 ہزارپوائنٹ کو عبور کرنے میں کامیاب رہا۔ لیوالی کے زور سرمایہ کاروں کو 4.48 لاکھ کروڑروپیے کا فائدہ ہوا۔
بی ایس ای کا سنسیکس 1410.99 پوائنٹ بڑھ کر 29946.77 پوائنٹ پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 335.70 پوائنٹ
اچھل کر 8641.45 پوائنٹس پر رہا۔ بی ایس ای میں چھوٹی اور درمیانی درجے کی کمپنیوں میں بھی لیوالی کا زور رہا جس سے بی ایس ای کا مِڈکیپ 3.49 فیصد چمک کر 19568.19 پوائنٹ پر اور اِسمال کیپ 3.73 فیصد بڑھ کر 9470.45 پوائنٹ پر رہا۔
بی ایس ایس میں ہوئی اس لیوالی کے دم پر اس کا بازار کیپٹلائیزیشن گذشتہ روز سے 10850177.06 کروڑ روپیے کے مقابلے میں آج 448848 کروڑ روپیے بڑھ کر 11299025.06 کروڑ پر روپیے پر پہنچ گیا۔