ممبئی، 06 مئی (یو این آئی) مریکہ میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے فیڈ ریزرو سود کی شرح میں تیزی سے اضافہ کے رجحان سے عالمی معیشت کی رفتا سست پڑنے کے اندیشہ سے مایوس سرمایہ کاروں کی چوطرفہ فروخت کی وجہ سے سینسیکس آج 54835.58 پوائنٹس کی دو ماہ کی نچلی سطح پر پہنچ گیا۔
اس کے ساتھ ہی چین صفر
کووڈ پالیسی سے اقتصادی ترقی متاثر ہونے کے اندیشہ سے سہمے سرمایہ کاروں کی سرمایہ کاری کمزور پڑنے سے ایشیا سمیت بین الاقوامی منڈی میں بھی گراوٹ دیکھنے میں آئی۔
اس دباؤ کے تحت بی ایس ای کا تیس شیئروں کا حساس انڈیکس سینسیکس دو ماہ میں 55 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح سے 866.65 پوائنٹس گر کر 54835.58 پوائنٹس پر آگیا۔