ممبئی، 18 اپریل (یو این آئی) روس-یوکرین کے بحران کے مزید گہرے ہونے اور امریکی فیڈ ریزرو کے شرح سود میں تیز اضافے کی وجہ سےایشیائی بازار کے کمزو ر رخ سے مایوس سرمایہ کاروں کی آئی ٹی، ٹیک، فنانس، ٹیلی کمیونیکیشن، بینکنگ اور رئیلٹی سمیت چودہ گروپوں میں فروخت سے
شیئر بازار میں آج ہاہاکار مچ گیا۔
بی ایس ای کا تیس حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 1172.19 پوائنٹس گر کر قریب ایک ماہ کی کم ترین سطح پر اور 58 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح سے نیچے 57,166.74 پوائنٹس پر آگیا۔
اس سے پہلے اس سال 21 مارچ کو سینسیکس 57,292.49 پوائنٹس پر کھڑا تھا۔