ممبئی، 20 جون (یو این آئی) بین الاقوامی سطح سے ملے جلے اشارے کے درمیان گھریلو سطح پر ایچ ڈی ایف سی، ایچ ڈی ایف سی بینک، انفوسس اور ٹی سی ایس جیسی بڑی کمپنیوں میں ہوئی خریداری کی بدولت سینسیکس چھ دنوں کے بعد سبز نشان پر واپس آنے میں کامیاب ہوا، لیکن چھوٹی اور درمیانے درجے کی کمپنیوں میں بھاری فروخت دیکھی گئی جس کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ کی تیزی کچھ سست رہی۔
بی ایس ای کا 30
حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 237.42 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 51597.84 پوائنٹس پراور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 56.65 پوائنٹس بڑھ کر 15350.15 پوائنٹس پر رہا۔
بڑی کمپنیوں میں خریداری سے جہاں سینسیکس کو فائدہ حاصل کرنے میں مددملی وہیں چھوٹی اوردرمیان کمپنیوں میں زبردست فروخت ہوئی، جس کی وجہ سے بی ایس ای مڈ کیپ 1.95 فیصد گر کر 20999.37 پوائنٹس اور اسمال کیپ 2.95 فیصد گر کر 23422.16 پوائنٹس پر آ گیا۔