ممبئی، 21 مئی (یو این آئی) گھریلو شیئر بازار میں آج زبردست تیزی رہی اور سینسیکس 50500 پوائنٹس اور نفٹی 15150 پوائنٹس سے آگے بڑھ گیا۔
مسلسل دو دن کی گراوٹ سے ابھرتا
ہوا بی ایس ای کا 30 پوائنٹس کا شیئر والا سینسری انڈیکس سینسیکس 975.62 پوائنٹس یعنی 1.97 فیصد بڑھ کر 50540.48 پوائنٹس پر بند ہوا۔
امسال 12 مارچ کے بعد یہ پہلی بار 50500 پوائنٹس کے اوپر بند ہوا۔