ممبئی، 23 جولائی (یو این آئی) آئی سی آئی سی آئی بینک اور آئی ٹی سی جیسے بڑی کمپنیوں میں زبردست خریداری کے باعث آج مسلسل دوسرے روز بھی شیئر بازار میں تیزی کا رجحان رہا اور سنسیکس اور نفٹی ایک ہفتہ کی بلند
ترین سطح پر بند ہوئے ابتدائی اتار چڑھاؤ کے بعد، بی ایس ای کا سنسیکس 138.59 پوائنٹس یعنی 0.26 فیصد کے اضافے سے 52،975.80 پر بند ہوا۔
نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی بھی 32 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 15856.05 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔