ممبئی، 28ستمبر (یو این آئی) غیرملکی بازاروں سے ملے مضبوط اشاروں سے پرجوش سرمایہ کاروں کے بی ایس ای کے تمام گروپوں میں جم کر سرمایہ کاری کرنے سے گھریلو شیئر بازار پیر کو مسلسل دوسرے دن ہر ے نشان میں بند ہوئے۔
بی ایس ای کا 30شیئرو ں والا انڈیکس سینسیکس آج 592.97پوائنٹ یعنی 1.59فیصد اور نیشنل اسٹاک ایکسچنج کا نفٹی 177.30پوائنٹ یعنی 1.60فیصد کی سبقت کے ساتھ 11,227.55پوائنٹ پر بندا ہوا۔
سینسیکس 367.59پوائنٹ کی سبقت کے ساتھ 37,756.25پوائنٹ پر کھلا اور بینکنگ، آٹو اور پی ایس یو شعبہ کی کمپنیوں میں ہوئی زبردست خرید کی بدولت 38,035.87پوائنٹ دن کی اونچی سطح پر پہنچا۔ یہ کاروبار کے دوران 37,544,05پوائنٹ کی دن کی نچلی سطح سے ہوتا ہوا آخر میں گزشتہ روز کی بہ
نسبت 1.59کی سبقت کے ساتھ 37,981.63پوائنٹ پر بند ہوا۔ سینسیکس کی 30میں سے 27 کمپنیاں آج تیزی میں رہیں جبکہ ہندستان یونی لیور، انفوسس اور نیسلے انڈیا کے شیئروں میں گراوٹ رہی۔ انڈ س انڈ بینک، بجاج فائنانس اور ایکسس بینک کے شیئروں میں سب سے زیادہ تیزی درج کی گئی۔
نفٹی کا گراف سینسیکس کی طرح رہا اور90.60پوائنٹ کی مضبوطی کے ساتھ 11,140.85پوائنٹ پر کھلاج اور 11,239.35پوائنٹ دن کی اونچی سطح اور 11,099.85پوائنٹ دن کی نچلی سطح سے ہوتا ہوا گزشتہ روز کے مقابلہ میں 1.60فیصد کی سبقت کے ساتھ 11,227.55پوائنٹ پر بند ہوا۔ نفٹی کی پچاس میں سے 46کمپنیاں تیزی میں اور چار گراوٹ میں رہیں۔ انڈس انڈ بینک، بجاج فائنانس اور ایکسس بینک نفٹی کی آج سب سے زیادہ کماو کمپنیاں ثابت ہوئیں۔