ممبئی، 26 مارچ (یو این آئی) عالمی سطح پر اہم اشاریوں میں تیزی سے ہفتے کے آخری دن جمعہ کو گھریلو شیئر بازار میں بھاری خریداری ہوئی جس سے سینسیکس میں 568 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور نفٹی میں 182 پوائنٹس کا
اضافہ درج کیا گیا۔
کورونا کے بڑھتے معاملوں سے شیئر بازار میں گزشتہ دو کاروباری دنوں بڑی گراوٹ رہی تھی۔
بی ایس ای سنیسکس جہاں 568.38 پوائنٹس کی بڑے اضافے کے ساتھ 49008.50 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔