ممبئی، 6 نومبر (یو این آئی) عالمی سطح پر کمزور رجحان کے باوجود گھریلو سطح پر توانائی، بینکنگ اور فنانس گروپوں کی خریداری کے دم پر مسلسل پانچویں روز شیئر بازار میں تیزی درج کی گئی اور اس دوران بی ایس ای کے سنسیکس میں 553 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کے نفٹی میں 143 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا
گیا۔
بی ایس ای کا سنسیکس 552.90 پوائنٹس کے اضافے سے 41893.06 پوائنٹس پر اور این ایس ای کا نفٹی 143.25 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 12263.53 پوائنٹس پر بند ہوا۔
بی ایس ای میں چھوٹی اور درمیانے درجے کی کمپنیوں میں بھی خریداری کا رجحان دیکھا گیا جس سے بی ایس ای کا مڈ کیپ 0.36 فیصد کے اضافے سے 15404.76 اور اسمال کیپ 0.54 فیصد کے اضافے سے 15218.01 پوائنٹس پر بند ہوا۔