ممبئی، 14 جولائی (یو این آئی ) امریکی فیڈ ریزرو کی طرف سے شرح سود میں اضافہ کے سلسلے کو روکنے کی امید میں مقامی سطح پر آئی ٹی اور ٹھیک سمیت 16 گروپان میں ہوئی 4.30 فیصد تک کی تیزی کی بدولت سینسیکس آج پہلی بار 66 ہزار پوائنٹس کی نئی چوٹی کو چھو
گیا۔
بی ایس ای کا 30 حصص پر م پر مشتمل حساس انڈیکس سینسیکس 502.01 پوائنٹس چھلانگ لگا کر پہلی بار 66 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح کو عبور کر کے 66060.90 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔ اسی طرح، نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای کا نفسٹی 150.75 پوائنٹس چڑھ کر 19564.50 پوائنٹس پر رہا۔