ممبئی، 4 اگست (یو این آئی) عالمی سطح سے ملے جلے اشاروں کے ساتھ گھریلو سطح پربینکنگ اور مالیاتی گروپ کی کمپنیوں میں ہوئی خریداری کی بنیاد پر اسٹاک مارکیٹ نئی بلندیوں تک پہنچنے میں کامیاب رہی اور اس دوران بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 546.41 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پہلی بار 54 ہزار پوائنٹس کی سطح کو عبور کرتے ہوئے 54369.77 پوائنٹس تک پہنچ گیا ۔
نیشنل
اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 128.05 پوائنٹس بڑھ کر 16258.80 پوائنٹس کی نئی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔
بینکنگ اور فنانس گروپ کی کمپنیوں میں خرید کی بنیاد پر جہاں سینسیکس ایک نئی بلندی پر پہنچ گیا ، وہیں چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں خریداری دیکھی گئی ، جس کی وجہ سے بی ایس ای کا مڈکیپ 1.05 فیصد گر کر 23129.71 پوائنٹس اور سمال کیپ 1.06 فیصد گر کر 26847.56 پوائنٹس پررہا ۔