ممبئی، 05 جنوری (یو این آئی) گھریلو شیئر بازاروں میں تیزی کا سلسلہ آج پیہم 10 ویں دن جاری رہا اور بی ایس ای کا 30 شیئر والے سینسری انڈیکس سینسیکس 260.98 پوائنٹس یعنی 0.54 فیصد بڑھ کر 48,437.78 پوائنٹس پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 66.60 پوائنٹس یعنی 0.47 فیصد کے اضافے کے ساتھ 14,199.50 پوائنٹس کے نئے ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔
بڑی کمپنیوں میں ابتدائی کاروبار میں منافع وصولی کا دباؤ رہا لیکن بعد میں بازار نے واپسی کی اور اضافے میں آ گیا۔ بینکنگ اور مالیاتی شعبے کی کمپنیوں کے ساتھ ہی ٹی سی ایس،
ہندوستان یونیلیور اور انفوسس جیسی کمپنیوں نے بازار کی مضبوطی میں سب سے زیادہ حصہ داری کی۔
درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں سرمایہ کاروں نے زیادہ یقین ظاہر کیا۔ بی ایس ای کا مڈکیپ 1.38 فیصد مضبوط ہر کر 18676.13 پوائنٹس پر اور اسمال کیپ 0.71 فیصد کی اضافے میں 18614.74 پوائنٹس پر بند ہوا۔
ملک میں کووِڈ۔19 ٹیکہ کاری کا ڈرائی رن شروع ہونے کے اعلان سے سرمایہ کار معیشت کے جلد پٹری پر لوٹنے کے سلسلے میں پر امید ہیں۔ ساتھ ہی بیرون ممالک میں بھی شیئربازاروں میں تیزی ہے جس سے نظریہ سرمایہ کاری مضبوط بنا ہوا ہے۔