ممبئی، 21 ستمبر (یو این آئی) بیرونی منڈیوں سے ملنے والے منفی اشاروں کے درمیان زراعتی اصلاحات کی قانون سازی پر جاری گھمسان اور کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملوں کی وجہ سے حوصلہ پست سرمایہ کاروں کے ذریعہ فروخت کے دباؤ میں گھریلو شیئر بازار پیر کے روز کاروبار کے دوران سرخ نشان میں رہے اور مسلسل تیسرے دن گراوٹ کے ساتھ بند
ہوئے۔
بی ایس ای کا حساس انڈیکس سینسیکس 811.68 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 38،034.14 پوائنٹس پر بند ہوا اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 282.75 پوائنٹس کی کمی سے 11،222.20 پوائنٹس پر بند ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز میں گراوٹ کے ساتھ سینسیکس 38،812.69 پوائنٹس پر کھلا اور یہ گزشتہ روز کے مقابلے میں 2.09 فیصد کم ہوکر 38،034.14 پوائنٹس پر بند ہوا۔