ممبئی، 21 جنوری (یو این آئی) یو ایس فیڈ ریزرو کے ذریعہ شرح سود میں زبردست کٹوتی کا اشارہ ملنے پر عالمی مارکیٹ میں آنے والی مسلسل گراوٹ سے مایوس مقامی سرمایہ کاروں کی زبردست فروخت کی وجہ سے سنسیکس میں اس ہفتے لگاتار چار دنوں میں 2,200 پوائنٹس سے زیادہ گراوٹ درج کی گئی۔
بین الاقوامی بازارمیں
جمعہ کے روز کمزور رجحان کے دباؤ میں سرمایہ کاروں کی زبردست فروخت کی وجہ سے بی ایس ای کا حساس انڈیکس سنسیکس 427.44 پوائنٹس گر کر 59,037.18 پوائنٹس پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی جمعہ کے روز 109.75 پوائنٹس گر کر 17,647.25 پوائنٹس پر رہا۔
بڑی کمپنیوں کی طرح چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں بھی بہت زیادہ فروخت ہوئی۔