ممبئی، 19جولائی (یو این آئی) بیرونی ممالک سے ملے منفی اشاروں کے درمیان بینکنگ، فائنانس، آٹو اور میٹل گروپ کمپنیوں میں فروخت سے سنسیکس اور نفٹی آج ایک فیصد سے زیادہ گرکر ایک ہفتہ سے زیادہ کی نچلی سطح پر آگیا بی ایس ای کا 30شیئروں ولا انڈیکس سینسیکس 586.66پوائنٹ یعنی 1.10فیصد ٹوٹ کر 52,553.40پوائنٹ پر بند ہوا۔ نیشنل اسٹاک ایکسچنج کا نفٹی بھی 171پوائنٹ یعنی 1.07فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 15,752.40پوائنٹ پر آگیا۔ یہ دونوں انڈیکسوں کی 12 جولائی کے بعد نچلی سطح ہے۔غیرملکی بازاروں میں گراوٹ کے علاوہ روپیہ پر بنے دباو سے بھی گھریلو شیئر بازاروں میں سرمایہ کاری رجحان متاثر ہوا۔
فائنانس، بینکنگ، میٹل اور آٹو گروپوں کی کمپنیوں پر سب سے زیادہ دباو رہا۔
بڑے کمپنیوں کے مقابلہ میں درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں پر کم دباو رہا۔ بی ایس ای مڈکیپ 0.58فیصد گر کر 22,995.84پوائنٹ پر اور اسمال کیپ 0.31فیصد نیچے 26,381.08پوائنٹ پر آگیا۔
سنسیکس کی 30میں سے 26کمپنیوں کے شیئر لال نشان میں بند ہوئے۔ ایچ ڈی ایف سی بینک کا شیئر 3.34فیصد ٹوٹ گیا۔ انڈس انڈ بینک کا شیئر 2.78فیصد، ایچ ڈی ایف سی کا 2.15فیصد اور ایکسس بینک کا 2.07فیصد گرا۔ ماروتی سوزوکی میں 1.89فیصد، بجاج فائنانس میں 1.86فیصد اور کوٹک مہندرا بینک میں 1.64فیصد کی گراوٹ رہی۔ این ٹی پی سی کا شیئر سب سے زیادہ 1.89فیصد مضبو ط ہوا۔