ممبئی، 22ستمبر (یو این آئی) عالمی سطح پر ملے جلے اشاروں کے درمیان آج گھریلو سطح پر ریلائنس انڈسٹریز، ماروتی سوزوکی اور آئی ٹی سی جیسی بڑی کمپنیوں میں ہوئی فرخت کی وجہ سے شیئر بازار مسلسل دوسرے دن گراوٹ میں رہے۔
اس سے بی
ایس ای کا سینسیکس 300پوائنٹ ٹوٹ کر 37734.08پوائنٹ پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچنج (این ایس ای) کا نفٹی 96.90پوائنٹ گرکر 11153.65پوائنٹ پر رہا۔
بی ایس ای میں آئی ٹی اور ٹیک گروپ کی کمپنیوں کو چھوڑ کر تقریباً تمام گروپوں میں فروخت نظر آئی۔