ممبئی،18ستمبر (یو این آئی) بیشتر ایشیائی مارکٹوں سے ملے مضبوط اشاروں اور صحت، مواصلات اور یئلٹی کمپنیوں میں سرمایہ کاروں کے جم کر پیسہ لگانے کے باوجود فائنانس اور بینکنگ شعبہ کی کمپنیوں میں فروخت کے دباو میں گھریلو شیئر بازار جمعہ کو مسلسل دوسرے دن گراوٹ پر بند ہوا بی ایس ای کا 30شیئروں والا انڈیکس سینسیکس
134.03پوائنٹ یعنی 0.34فیصد کی کمی کے ساتھ 38,845.82پوائنٹ اور نیشنل اسٹاک ایکسچنج کا نفٹی 11.15 پوائنٹ یعنی 0.1فیصد گر کر 11,505.95پر بند ہوا۔
ایشیائی بازاروں سے ملے مثبت اشاروں اور دوا کمپنیوں کی اچھی کارکردگی کی بدولت سینسیکس بھی سبقت کے ساتھ 39,000سے زیادہ 39,200.42پوائنٹ پر کھلا اور یہی اس کی دن کی اعلی ترین سطح رہی۔