ممبئی، 12 جون ( یواین آئی ) امریکی اسٹاک مارکیٹوں میں جمعرات کو آئے بھونچال سے گھریلو اسٹاک مارکیٹوں میں بھی آج بھاری گراوٹ دیکھی گئی۔ بی ایس ای کا سنیکس آغاز میں ہی تقریبا 1200 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 350 پوائنٹس سے زیادہ لڑھک گیا۔
امریکی فیڈرل ریزرو کے اس سال مقامی معیشت میں ساڑھے چھ فیصد سست روی کی توقع ظاہر کرنے سے جمعرات کے روز اسٹاک مارکیٹوں میں چھ سے سات فیصد کی گراوٹ دیکھی گئی۔ اس کا اثر ایشیائی منڈیوں میں بھی دیکھا گیا۔
جمعرات کے روز 33،538.37
پر بند ہونے والا بی ایس ای سنیکس چاروں طرف فروختگی کے درمیاں 1101.68 پوائنٹس کمی کے ساتھ 32،436.69 پوائنٹس پر کھلا اورکھلتے ہی 32،348.10 پوائنٹس تک کمزور ہو ا۔ بعد میں گراوٹ کچھ کم رہی اور یہ 792.45 پوائنٹس یعنی 2.36 فیصد کمی کے ساتھ 32،745.92 پوائنٹس پر رہا۔
نفٹی 351.05 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 9،544.95 پوائنٹس پرکھلا ہوا اور کھلتے ہی 9،544.35 پوائنٹس تک کمزور ہو گیا۔ خبر لکھے جانے تک 223.55 پوائنٹس یا 2.26 فیصد کی کمی کے ساتھ 9،678.45 پوائنٹس پر تھا۔
بینکنگ اور مالیاتی کمپنیوں نے مارکیٹ پر سب سے زائد دباؤ ڈالا ۔