ممبئی ، یکم ستمبر (یو این آئی) غیر ملکی بازاروں میں جاری تیزی کے باوجود مقامی سطح پر اگست میں پروڈکشن میں سرگرمیاں سست پڑنے سے ناامید سرمایہ کاروں کے اونچی قیمتوں میں شیئروں کو فروخت کرنے سے بدھ کے روز سنسیکس 214.18 پوائنٹس گر کر ایک بار پھر عروج سے
نیچے چلا گیا۔
اور نفٹی بھی چوٹی سے پھسل گئی بی ایس ای کا 30 حصص والا انڈیکس 214.18 پوائنٹس گر کر 57338.21 پر آگیا لیکن 57 ہزار سے اوپر رہنے میں کامیاب رہا۔
اسی طرح ، نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی بھی 55.95 پوائنٹس کی گراوٹ سے 17076.25 پوائنٹس پر آگیا۔