ممبئی ، 26 جولائی (یو این آئی) عالمی دباؤ میں آج گھریلو شیئربازاروں میں بی ایس ای کا 30 شیئروں والا سنسیٹیو انڈیکس سینسیکس 124 پوائنٹ اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 32 پوائنٹس ٹوٹ گیا۔
تقریباً
پورے دن اتارچڑھاؤ میں رہنے کے بعد آخری گھنٹے میں فروخت میں تیزی ہونے سے سینسیکس 123.53 پوائنٹ یعنی 0.23 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 52852.27 پوائنٹ پر بند ہوا۔
نفٹی بھی 31.60 پوائنٹ یعنی 0.20 فیصد پھسل کر 15824.45 پوائنٹ پر آگیا ۔