ممبئی ، 30 جون (یو این آئی) بی ایس ای سنیکس بیرون ملک سے منفی اشاروں کے درمیان گھریلو اسٹاک مارکیٹ میں آخری لمحوں میں فروخت پر تقریبا 67 پوائنٹس کی کمی سے ایک ہفتے کی کم ترین سطح پر بند ہوا۔
تقریبا سارا دن برتری
میں رہنے کے بعد آخر کار سینسیکس 66.95 پوائنٹس یا 0.13 فیصد کی کمی سے ایک ہفتے کی کم ترین 52،482.71 پر آ گیا۔
نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی بھی 26.95 پوائنٹس یا 0.17 فیصد کے اضافے سے 15،721.50 پر اختتام پذیر ہوا ، جو 23 جون کے بعد کی نچلی سطح ہے۔